ٹھٹھہ، میونسپل کمیٹی کے ملازمین کام چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے

157

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) مطالبات کے حل کے لیے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کام چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور میونسپل کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی۔ اس سلسلے میں ملازمین ستار قریشی، حنیف چنڈ، راجو قریشی اور دیگر قیادت میں ملازمین نے مظاہرہ کرکے کہا ہے کہ سی ایم او نے تنخواہوں کی مد میں رکھی رقم ہڑپ کرلی ہے جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے ہیں، ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔