ٹنڈوالہٰیار، بارش کی پیشگوئی کے باوجود انتظامات نہ کرنا قابل مذمت ہے، عبدالغفور شاہ

112

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) حکومتی بدانتظامی، بارش کی پیشگوئی کے باوجود انتظامات نہ کرنا قابل مذمت ہے، حکومتی ناقص کارکردگی نے عوام کو سڑکوں پر رولادیاہے ،عوام سڑکوں پر پریشان حال ہیں شہری شدید ذہنی و جسمانی اذیت سے دوچار ہیں، بارش سے سڑکیں اور شاہرائیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ٹنڈوالہٰیار میںشہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں۔ سڑکوں پر جمع پانی کی نکاسی کا کوئی انتظام موجود نہیں، نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے،شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ صوبائی نائب صدر سید عبدالغفور شاہ نے اپنے پر یس بیان میں ۔انہوںنے حکومت اورمنتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے سڑکوں پر باہر نکلیں اور عوام کی مددکریں۔