نیو اسٹار کرکٹ کلب گوادر کا جنرل اجلاس

248

گوادر(جسارت نیوز)نیواسٹار کرکٹ کلب کرکٹ کلب گوادر کا جنرل باڈی اجلاس مورخہ 28 اکتوبر بروز منگل شام 5 بجے کلب کیمپآفس واقع نگوری وارڑ گوادر میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔اجلاس کے ایجنڈے مندرجہ درج ذیل ہیں۔کلب مستقبل کے پلان- پی سی بی ماڈل کلب آئین 2019 ترمیم کی منظوری۔ کلب انتخابات، اجلاس میں ووٹنگ ممبران و نان ووٹنگ ممبران اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ کلب معاملات کو بہتر انداز میں مونیٹر اور اپنے اپنے ذاتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیا جائے۔ تمام ممبران وقت کی مکمل طور پر پابندی کریں تاکہ کلب اجلاس کی کاروائی کو مکمل کرکے پاکستان کرکٹ بورڑ کے سسٹم کو عملی طور پر اپنایا جاہے۔