پاکستان اسٹاک میں مندی کی ہیٹ ٹرک 300 ہوائنٹس مزید کم ہوگئے

164

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمسلسل تیسرے دن بھی کاروبار حصص میں مند ی رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا اور انڈیکس 45500 پوائنٹس سے کم ہو کر45200پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے59ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے گھٹ کر 78کھرب روپے پر آگیا ،کاروباری مندی کی وجہ سے67.89فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے ابتدائی سیشن میںانڈیکس 342پوائنٹس بڑھ گیا تاہم منافع کا عنصر غالب آنے اور بڑے پیمانے پر حصص کی فروخت سے کاروبار کے اختتام سے قبل انڈیکس514پوائنٹس لوز کر گیا تھا ۔ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی ، بینکنگ ، ریفائنری اور سیمنٹ سیکٹر کو دھچکا لگا جس کی وجہ سے نہ صرف مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں300.36پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 45597.24 پوائنٹس سے گھٹ کر45296.88 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 218.45پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 18028.99پوائنٹس سے کم ہو کر 17810.54پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31147.48پوائنٹس سے کم ہو کر30940.56پوائنٹس پر آ گیا ،کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 59 ارب 35کروڑ8لاکھ91ہزار16روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79 کھرب 32 ارب 8کروڑ 72 لاکھ 88 ہزار 801روپے سے کم ہو کر78 کھرب 72 ارب 73 کروڑ 63 لاکھ97ہزار785روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 12 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ 37 لاکھ 77 ہزار حصص کے سودے ہوئے۔