تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ڈاکٹر آفتاب امام

174

کراچی( اسٹاف رپورٹر)تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یہ بات چیف کمشنر آئی آرڈاکٹر آفتاب امام نے کارپوریٹ ٹیکس آفس کے دورے کے موقع پر کہی انہوں نے کہاکہ عوام کی جانب سے ادا کیا جانے والا ٹیکس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صرف کیا جاتا ہے حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ڈاکٹر آفتاب امام نے کہاکہ سیلز ٹیکس کوئی اضافی یا نیا ٹیکس نہیں ہے اور دوکاندار اور چھوٹے تاجراس سے مستثنیٰ ہیں اور جن ریٹیلرز کوPOSکے لیے پابند کیا گیا ہے وہ اور ان کے خریدار وں کے لئے اسٹینڈر سیلز ٹیکس ریخ میں رعایت دی گئی ہے انہوںنے کہاکہ سیلز ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کے لیے انعامی اسکیم بھی متعارف کرائی گئی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ قومی خزانے کو فائدہ پہنچے اور ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نجات دلائی جا سکے۔