حکومت امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کی مشکلات کا ازالہ کرے، فراز الرحمن

209

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کاٹی کے سابق سینئر نائب صدر اور کے بی جی کے چیف ترجمان فراز الرحمن نے کہا ہے کہ خام مال میں مشکلات، فریٹ چارجز میں بے پناہ اضافے اور کنٹینر کی عدم دستیابی سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز شدید متاثر ہورہے ہیں۔ایک بیان میں فراز الرحمن نے کہا کہ شپنگ کنٹینرز اور بحری جہازوں کی قلت کی وجہ سے پاکستان کے پاس برآمدی آرڈرز ہونے کے باوجود ایکسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ کنٹینرز اور بحری جہازوں کی قلت کو جواز بنا کر فریٹ فارورڈر کمپنیوں نے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کردیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کی فریٹ چارجز میں اضافے کے باعث ایکسپورٹرز کا منافع ختم ہوگیا ہے اور برآمد کنندگان کو شدید مالی دشواریوں کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کی کنٹینرز کی عالمی قلت کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران سمندری سامان کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کی فریٹ چارجز بڑھنے کے باعث چین سے درآمد ہونے والے پرزہ جات خا م مال اور صنعتی استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کی برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی نے گزشتہ چند ماہ کے عرصے کے دوران خام مال کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کردی ہے۔