معیشت منہدم ہو رہی ہے، بچایا جائے، شاہد رشید بٹ

132

اسلام آباد (کامرس ڈیسک )تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ، اضافی غیر ترقیاتی اخراجات ،کرنٹ اکائونٹ کے خسارے اور ڈالر کی گرم بازاری نے کمزوراقتصادی پالیسیوں اور اکنامک گورننس کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ روپے کی کمزوری، بڑھتی ہوئی درآمدات اورگرتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری کے نتیجہ میں معاشی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے اور کمزور معیشت کو منہدم ہونے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔شاہد رشید بٹ نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قرضوں اور سبسڈی کے زریعے اقتصادی سرگرمیاں بڑھانے کے نتیجہ میں معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔اکنامک میلٹ ڈائون سے بچنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے۔