امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کا وفد امریکا کے دورے پر روانہ ہوگیا

130

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کا وفد چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا کی قیادت میں امریکاکے دورے پر روانہ ہو گیا ایم پاک کے وفد میںپریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین،سیکرٹری سید ناصر وجاہت اور دیگر عہدیداران شامل ہیںجو امریکا میںپاکستانی ہائی کمیشن کے علاوہ مختلف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گااور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے آگاہ کرے گاوفد کے سربراہ ذیشان الطاف لوہیا نے کہاکہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اورباہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگاانہوںنے کہاکہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع موجود ہیںجس سے دونوں ممالک کے تاجروں اور صنعتکاروں کو فائدہ پہنچے گا اور پاکستان میں ترقی کا نیا باب کھلے گا جبکہ ملک میں بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہو گااور ایکسپورٹ بھی بڑھے گی ذیشان الطاف لوہیا نے کہاکہ پاکستان میں تعلیم،تعمیراتی صنعت اور دیگر صنعتوں کے علاوہ سیاحت کے شعبے میںسرمایہ کاری کرنے سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گاکیونکہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مقامات موجود ہیں ۔