محمد زبیر محمدی کرکٹ ، دوآب اور جناح کلب کی کامیابی

215

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا کے ایم سی ایسٹرن اسٹار کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں دوآب کرکٹ کلب نے کراچی ڈس ایبلڈ کرکٹ کلب کو 134 رنز سے شکست دیدی دوآب کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز اسکور کیے۔جواب میں کراچی ڈس ایبلڈ کرکٹ کلب مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا سکی۔ ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں جناح کرکٹ کلب نے قذافی جمخانہ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ قذافی جمخانہ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے124 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ جواب میں جناح کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔