عمران خان سرٹیفائیڈ چور ہیں،اتنی رسوائی کسی کے حصے میں نہیں آئی ،مریم نواز

305
اسلام آباد: ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کو ’غیر موثر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین دھاندلی کرنے کا نیا طریقہ ہے ، عمران خان سرٹیفائیڈ چو ر ہیں، تحریک انصاف حکمراں جماعت ہر سفارتی محاذ پر ناکام ہیں، اتنی تاریخی ذلت اور رسوائی کسی کے حصے میں نہیں آئی ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا پیٹرول، آ ٹا، بجلی مہنگی ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے، لوگوں کوچورکہتے کہتے آپ اپنی چوری نہیں چھپاسکتے۔ وزیراعظم خوداحتسابی کی باتیں کرتے تھے ،اب فرار اختیار کررہے ہیں۔ عمران خان کوجواب دینا پڑے گا، احتسا ب صرف نواز شریف کے لیے ہے، جب اپنی چوری کی بات آئی تو آرام سے کہہ دیا کہ میں حساب نہیں دوں گا۔ ان کا کہنا تھاکہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین بھی آر ٹی ایس جیسی کہانی ہے، یہ دھاندلی کرنے کا نیا طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن پر حملے کرنے والے وہ ہیں جو ماضی میں اداروں کا احترام کرنے کا بھاشن دیتے تھے ۔جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہو، اس کافری اینڈ فیئر الیکشن سے کیا تعلق ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن میں ہوتے ہم پر جو الزامات لگائے آج ان کی طرف وہ الزامات لوٹ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو اپنا رد عمل دیں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ ایک ایکسٹینشن پہلے دی گئی تھی ، اب چیئرمین نیب کو بھی دی جا رہی ہے کیا کہیں گی؟۔ اس پر مریم نواز نے کہا کہ پہلے والی ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھی۔ صحافی نے پوچھا کہ لیکن مسلم لیگ ن نے تو ووٹ دیا تھا۔ مریم نواز نے جواب دیا کہ میں اس مسلم لیگ ن میں نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکمراں جماعت ہر سفارتی محاذ پر ناکام ہیں، میرا نہیں خیال ہے کہ اتنی تاریخ ذلت اور رسوائی کسی کے حصے میں نہیں آئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جب سی سی این چینل پر یہ کہا جائے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حیثیت اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں ہے، ایسی شرمندگی پاکستان کے وزیر اعظم کے حصے میں کبھی نہیں آئی۔