فضائی آلودگی انسانی صحت کیلیے بڑا خطرہ ہے‘ڈبلیو ایچ او

208

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، فضائی آلودگی سے سالانہ70 لاکھ قبل از پیدائش اموات ہوتی ہیں۔ فضائی آلودگی تمباکو نوشی اور غیر صحت مند غذائیں کھانے سے زیادہ خطرناک بیماریوں کا باعث بنتی ہے کیونکہ یہ اہم آلودگیوں جیسے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی محفوظ سطح کو کم کردیتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔ اپنے194 رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی کریں اور موسمیاتی تبدیلیوں پر کارروائی کریں۔ یاد رہے کہ فضائی آلودگی دل اور فالج جیسی بیماریوں سے منسلک ہے، بچوں میں یہ پھیپھڑوں کی نشو و نما کو کم کر سکتا ہے اور بڑھتے ہوئے دمہ کا سبب بن سکتا ہے۔ صحت و صفائی کے لیے عالمی ادارہ صحت نے رہنما خطوط کو مزید وسعت دے دی ہے جن پر عمل کرکے لاکھوں زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔ فضائی آلودگی کے مضر اثرات موسمی تبدیلی کے منفی اثرات کے برابر ہیں۔