قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

645

(اے نبیؐ) ہم نے تمہیں کوثر عطا کر دیا۔ پس تم اپنے رب ہی کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔ تمہارا دشمن ہی جڑ کٹا ہے۔(سورۃ الکوثر:1تا 3)
کہہ دو کہ اے کافرو۔ میں اْن کی عبادت نہیں کرتا جن کی عبادت تم کرتے ہو۔ اور نہ تم اْس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں۔ اور نہ میں اْن کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی عبادت تم نے کی ہے۔ اور نہ تم اْس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں۔ تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین۔(سورۃ الکافرون:1تا 6)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو شیاطین اپنے جھنڈے لیکر بازارجاتے ہیں اور لوگوں کو مختلف مشاغل میں الجھا دیتے ہیں اور انہیں جمعہ سے لیٹ کرا دیتے ہیں اور فرشتے آکر مسجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور لکھتے ہیں کہ یہ شخص پہلی ساعت میں آیا ہے اور یہ دوسری ساعت میں آیا ہے، حتی کہ امام آجاتا ہے۔(ابو دائود)
سرسول اکرمؐ نے ارشاد فرمایا: ’’صدقہ دینے سے مال نہیں گھٹتا اور جو بندہ معاف کردیتا ہے اللہ اس کی عزت بڑھاتا ہے اور جو بندہ اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرتا ہے اللہ اس کا درجہ بلند فرماتا ہے‘‘۔ (مسلم)