امریکی اور روسی چیف آف اسٹاف کی 6گھنٹے طویل ملاقات

286
ہیلنسکی: فن لینڈ میں ہونے والی ملاقات میں روسی چیف آف اسٹاف اور ان کے امریکی ہم منصب موجود ہیں

ہیلسنکی(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور روس کے چیف آف اسٹاف کی 2سال میں پہلی بار ملاقات ہوئی ہے ، جس میں باہمی مفادات سمیت اہم امور زیر غور آئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق فن لینڈ میں امریکا اور روس کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات 6گھنٹے جاری رہی۔ جنرل مارک ملی اوران کے روسی ہم منصب کے درمیان ملاقات کا مقصد عسکری قیادت کے درمیان رابطوں میں بہتری اور تنازعات کو کم کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھنا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا فوج کے انخلا کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک میں اڈے قائم کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکا اور روس کے تعلقات کشیدہ رہے تھے۔