یمن کے لیے رواں برس 18ارب ڈالر سعودی امداد کا دعویٰ

216
صنعا: شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے تحت یمن میں امداد فراہم کی جارہی ہے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ کئی برسوں سے یمن کی سب سے زیادہ مدد کرنے والا ملک سعودی عرب ہے۔ ریاض حکومت نے گزشتہ برسوں کے دوران 18 ارب ڈالر سے زیادہ سے یمن کی مدد کی ہے۔ ڈاکٹرعبداللہ ربیعہ نے سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے انسانی امور کے یمن کے حوالے اجلاس میں یہ اعدادوشمار پیش کیے ہیں۔ اجلاس میں امدادی ممالک، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران ہوا تھا۔ ربیعہ نے کہا کہ یمنی عوام گزشتہ برسوں کے دوران غیرمعمولی انسانی بحرانوں کا شکار ہوئے۔ ملک میں خانہ جنگی کی وجہ سے انسانی بحران شدید ہوگیا۔