نیویارک: سعوی وزیر خارجہ کی پولش ہم منصب سے ملاقات

261
نیویارک: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پولش ہم منصب سے ملاقات کررہے ہیں

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) سعوی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پولینڈ کے وزیر خارجہ زنگنیو راو نے ملاقات کی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے ضمن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دلچسپی کے کئی امور پر گفتگو کی اور تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل سفیر یحییٰ معلمی، وزارت خارجہ کے سیکرٹری برائے بین الاقوامی معاملات ڈاکٹر عبد الرحمن رسی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے سربراہ عبد الرحمن بن ارکان داود بھی موجود تھے۔