سلیم چاکلیٹی گروپ کے 4 کارندوں سمیت 50 گرفتار

87

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران رہزنی ،ڈکیتی اور دیگرجرائم میںملوث خاتون اورلیاری گینگ وارکے کارندوں سمیت50ملزم گرفتارکرلیے۔تفصیلات کے مطابقشارع نور جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیاری گینگ وار سلیم چاکلیٹی گروپ کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی تبسم نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ہائی پروفائل ملزم نعیم بکک بھی شامل ہے جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں ندیم، عمران اور زاکر دادا شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 4 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس بھی برآمد کی گئی ہے،ملزمان پہلے بھی کئی بارجیل جاچکے ہیں۔گلستان جوہر پولیس نے سرکاری ادارے کا نام استعمال کرکے گھروں میں ڈاکاڈالنے والے گروہ کی ایک خاتون رکن مسمات ثمینہ عرف کرن زوجہ نعیم عرف میجر اختر عباس کو گرفتار کر لیا، ملزمہ کے دیگر ساتھیوںکی تلاش جاری ہے۔ ٹیپو سلطان پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزم امیراللہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔شارع فیصل پولیس نے ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خواتین سے پرس چھیننے والے ملزم شاہ خان کوگرفتارکرلیا۔ سچل پولیس نے ملزم سراج احمد کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔ابراہیم حیدری پولیس نے کوئٹہ سے لائی گئی منشیات کی علاقے میں سپلائی کو ناکام بنا تے ہوئے بین الصوبائی ڈرگ سپلائر گروہ کے 5 کارندوں کو گرفتار کرکے 12کلوچرس اور گاڑی قبضے میںلے لی۔ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا ہے کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے خودکشی کی کوشش کرنے والے منشیات فروش سمیت2 ملزمان کوچاکیواڑہ سے گرفتارکرلیا گیاہے۔ ملیر کینٹ پولیس نے2ملزم بلال خان اوررئیس خان کوگرفتارکرکے غیرقانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ ویسٹ زون کے تھانہ منگھو پیر پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان مرزا علی ولد محمد عارف، نجف عباس ولد جاوید عباس اور شجاعت خان ولد عظمت خان کو گرفتار کرکے منشیات اورموٹرسائیکل برآمدکرلی۔ تھانہ پیرآباد پولیس نے3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔مومن آباد پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش سلمان عرف پیانے کوگرفتارکرکے اسلحہ، اور 2کلو چرس قبضے میںلے لی،پولیس ملزم کے فرارساتھی کوتلاش کررہی ہے۔گولیمار میں شہریوں نے چوری میںملوث 2ملزموںکو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا۔علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹان سیکٹر 17 اے میں بھی دو ڈاکو شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران اس نے مزاحمت کی اور شور شرابہ کیا ، موقع پر موجود دیگر افرادنے ایک ملزم کوپکڑلیاجبکہ دوسرافرارہوگیا۔