ٹریفک حادثات و واقعات میں 5 افراد جاں بحق ، 7 زخمی

73

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میںحادثات واقعات میں 5افرادجاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں7زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق رضویہ کے علاقے بڑا بورڈ چورنگی کے قریب تیزرفتارگاڑی نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو روندڈالا ،حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں متوفی کی شناخت 50سالہ رزاق ولد مشتاق کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 20سالہ رافع ولد رزاق اور30سالہ علی احمد شامل ہیں ،پولیس کے مطابق متوفی رزاق اور رافع باپ بیٹے ہیں۔سپر ہائی وے کمانڈر سٹی کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ٹریفک حادثہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے، بن قاسم تھانے کی حدود پورٹ قاسم میں گاڑی کی کمپنی کے قریب ٹریفک حادثے میں24 سالہ محمد طیب ولد ہاشم جاں بحق ہوگیا۔لانڈھی تھانے کی حدود لانڈھی89 بھٹو نگر میں ناگوری ملک کے قریب واقع مکان سے 35 سالہ محمد وقار اقبال ولد حکیم محمد کی پھندالگی لاش ملی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی نے خوکشی کی ہے۔ ادھرسلطان آباد پی آئی ڈی سی پل کے قریب یارڈ میںکام کے دوران کنٹینر گرنے سے40سالہ حمید اللہ دب کرجاںبحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش تدفین کے لیے اس کے آبائی شہر پنجاب میانوالی روانہ کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈیفنس خیابان شجاعت اور خیابان شہباز کے سنگم پر تیز رفتارکار سوار موٹرسائیکل سوارکمسن لڑکوں کو رونڈالا پولیس کے مطابق سیاہ رنگ کی کار سوار نے ایسی ٹکر ماری جس سے موٹرسائیکل سوار لڑکے کئی فٹ دور جاکر گرے،زخمی ہونیوالے موٹر مکینک کی دکان پر کام کرتے ہیں چھٹی کے بعد ایک موٹر سائیکل پر سوار اپنے گھر قیوم آباد جارہے تھے حادثے کا ذمہ دار کار سوار موقع سے فرارہوگیا۔ماڑی پور مچھر کالونی کے قریب فائرنگ 20سالہ محمد آصف ولد عبدالرشید زخمی ہوگیا ۔ جمعرات کی صبح سچل کے علاقے غازی گوٹھ میں ڈاکوں نے سات افراد کو لوٹ لیا مزاحمت پر نوجوان ظہور کو گولی مار کر زخمی کردیا۔نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک ایچ پشاوری آ ئسکریم کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر30 سالہ شمس کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔پولیس مزید تحقیقات کر رہی۔ادھرکورنگی ڈھائی نمبر باقری پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ مٹھل ولد حاجی بخش کے نام ہوئی جبکہ پشت پر لگنے والی گولی سینے سے پار ہوگئی تھی۔