ایف بی آر دفتر میں نامعلوم شخص اسلحہ لے کر داخل ہوگیا

66

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایف بی آر دفتر میں نامعلوم شخص اسلحہ لے کر داخل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ریجنل ٹیکس آفس میں بغیر اسٹیکر والی گاڑی کے ساتھ جب ایک نامعلوم شخص داخل ہوا تو وہاں موجود گارڈ نے اسے روکا، جس پر اس شخص نے تلخ کلامی شروع کر دی اور ذرا دیر بعد اچانک اسلحہ نکال لیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی انچارج نے معاملے کی شکایت چیف کمشنر کو کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق چند سال قبل بھی اس شخص کا لارج ٹیکس یونٹ میں اسی طرح جھگڑا ہوا تھا۔ذرائع ایف بی آرکے مطابق گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ نہیں تھی، اس لیے ایف بی آر کے سیکورٹی اہل کاروں نے اسے روکا تو اس وقت تک نامعلوم شخص نے اسلحہ نکال لیا۔نامعلوم شخص نے گاڑی کھڑی کرنے پر گارڈ کے ساتھ تلخ کلامی کی، اس نے اسلحہ نکال کر سیکورٹی اہل کاروں کو دھمکیاں بھی دیں۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔