شوکت ترین مالی خسارے کے بعد ایکشن میں آگئے، وجیہ الدین

61

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین ڈالر کی قیمت پر بڑے صاحب کی زبان بول رہے ہیں۔ شوکت ترین کے مطابق روپیہ اور ڈالر کی قیمت حقیقت کے قریب تر ہے، زرعی اور دیگر اشیا کی مناسب پیداوار سے ہی قیمتوں میں استحکام لایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین تین ماہ کے مسلسل بین الاقوامی مالی خسارے کے بعد ایکشن میں آگئے ہیں۔ عام لوگ اتحاد جو عرصہ دراز سے متنبہ کر رہا ہے کہ درآمدات کے بل کی بلا تاخیر چھانٹی ہونی چاہیے ۔ اب اشیائے تعیش پر درآمدی محصول بڑھانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے یہ کہہ کر انکارکیاگیا کہ موجودہزرمبادلہ کی قیمت کے تناظر میں پاکستان پھر بھی سستا ملک ہے۔پہلے روپے کی قیمت گرا کر مہنگائی کرو اور پھر اس گری ہوئی شرح تبادلہ کا سہارا لے کر دعویٰ کرو کہ دیگر ممالک کے مقابلے میںپاکستان سستا ملک ہے۔