سابق ایس ایچ او سچل کی مبینہ گرفتاری کے خلاف اہلیہ کی درخواست

61

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سابق ایس ایچ اوسچل کی مبینہ گرفتاری کیخلاف اہلیہ نے تھانے میں درخواست جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سابق ایس ایچ او ہارون کورائی کی مبینہ حراست کے خلاف ان کی اہلیہ نے سچل تھانے میں درخواست جمع کرا دی، تاحال پولیس یا کسی اور ادارے کی جانب سے ہارون کورائی کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔سابق ایس ایچ او سچل ہارون کورائی کی مبینہ حراست کے خلاف ان کی اہلیہ نے سچل تھانے میں درخواست جمع کرا ئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے شوہر 21 ستمبر کو ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض سے ملنے کا کہہ کر گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی سہیل فیض سے ملنے کے بعد شوہر اپنی والدہ سے ملنے گئے اور گھر واپس آتے ہوئے سعدی ٹاؤن کے قریب گولڈن رنگ کی سرف اور 3، 4 موبائلوں نے انہیں روکا۔خاتون کے مطابق شوہر کو ڈرائیور سمیت 14 سے 15 سادہ لباس اہلکار ساتھ لے گئے، بڑے بیٹے نے 15 پر فون کر کے پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ہارون کورائی کے بیٹے عامر کورائی نے بتایا کہ اعلی افسران سے بھی والد سے متعلق پوچھا لیکن کوئی جواب نہیں ملااس لیے اب مقدمہ درج کراناچاہتے ہیں۔