طالبان انتظامیہ نے طور خم سرحد کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا

433

طور خم (آن لائن) افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے طورخم سرحد کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا۔ سرحد کی بندش کے بعد پیدل آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور سرحد کے دونوں طرف سیکڑوں مسافر اورکارگو گاڑیاں جمع ہوگئیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق طالبان حکام کا مطالبہ ہے جب تک افغان شہریوں کو آمد و رفت کی اجازت نہیں دی جاتی سرحد بند رہے گی۔ واضح رہے کہ این سی اوسی فیصلے کے تحت افغان شہریوں کی پاکستان آمد پر پابندی ہے۔