چینی کی سرکاری ریٹیل اور ایکس ملز قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

174

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چینی کی سرکاری ریٹیل اور ایکس ملز قیمت میں 25 پیسے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے، ریٹیل قیمت 89.50 سے بڑھا کر 89.75 روپے فی کلو کردی گئی۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی نے چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اب چینی کا ایکس ملز ریٹ 84.50 روپے سے بڑھاکر 84.75 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے، سیلز ٹیکس سمیت چینی کا نیا ایکس ملز ریٹ 84.75 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے،نوٹیفیکیشن کے مطابق چینی کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو کر دی گئی ہے، چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق چینی کی نئی قیمتیں 15 نومبر 2021 تک نافذ العمل رہیں گی، عملدرآمد کیلئے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز اور کمشنر اسلام آباد کو بھی بھجوایا گیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق زائد قیمت پر چینی بیچنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، عمل درآمد نہ کرنے پر شوگر ملز، ڈیلرز، ڈسٹریبیوٹرز، ریٹیلرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔