وزیراعظم کا وفاقی وزراء، مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ

179

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء، وزرائے اعلی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزرا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا۔ اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔