بلوچستان: خاران میں ایف سی کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

131

راولپنڈی: ایف سی بلوچستان نے خاران کے علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرکے دوکمانڈروں سمیت 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فرنٹیر کور(ایف سی)بلوچستان نے خاران کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا، یہ آپریشن مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اسی دوران ایف سی جوانوں کی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا جس کے باعث دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کی جانب سے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو کمانڈروں سمیت 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر گل میر، کلیم اللہ بولانی شامل ہیں۔