کسان دوست کیڑا دنیا سے ناپید ہونے کے قریب

698

نامیاتی کاشتکاری برطانیہ کی کم معروف لیکن قیمتی جنگلی کیڑا دھس (necklace ground beetle) کی بقا کے لئے بہترین امید ہے.

اس کیڑے کا سائنسی نام Carabus monilis ہے. یہ کبھی وسیع پیمانے پر پائے جاتے تھے مگر اب فصلوں میں ڈالی جانے والی کیڑے مار ادویات کے زیادہ استعمال اور کاشتکاری کے بدلتے ہوئے طریقوں کی وجہ سے یہ کسان دوست کیڑا اب خطرے میں ہے. اسے زندہ رہنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔

یہ کیڑا کسانوں کے لگائے بیجوں ، کھیتوں اور فصلوں کو تباہ کرنے کرنے والے کیڑے مکوڑے کھاتا ہے.

اس نسل کا بیٹل عام طور پر تقریبا ایک انچ (22-25 ملی میٹر) لمبا ہوتا ہے. اس کا رنگ سبز یا تانبے کا ہوتا ہے، اس کی پشت پر ایک مجسمہ دار نمونہ ہوتا ہے جو ہار کی طرح لگتا ہے اور اسی لیے اس کا نام necklace groung beetle رکھا گیا ہے۔

دھس اے آر سی 2031 پروجیکٹ کی جانب سے نامزد ان 10 حیوانات میں سے ایک ہے جن کی بقا کیلئے اگر فوری کارروائی نہیں کی گئی تو اگلی دہائی تک برطانیہ میں اسکے معدوم ہونے کا امکان ہے.