یو اے ای میں کورونا پابندیوں میں نرمی

407

متحدہ عرب امارات نے بڑے پیمانے پر کورونا ویکسینیشن کے بعد وبا سے متاثرہ کیسز میں کمی کے نتائج کو ‏مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کر دی۔

حکومت نے عوامی مقامات پر فیس ماسک سے متعلق پابندیوں میں کئی نرمیاں کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف ‏فراہم کیا ہے۔

وزارت صحت کے اعلان کے مطابق باہر ورزش کرنے اور ساحل پر بیٹھنے کے دوران فیس ماسک کی چھوٹ ہے جب ‏کہ اگر کوئی شخص اپنی کار میں اکیلے یا اہل خانہ کے ساتھ بغیر ماسک کے سفر کر سکتا ہے۔ پرائیویٹ کار میں ‏سفر کے دوران فیس ماسک کا استعمال لازمی نہیں ہے۔

حکومت نے ان ڈور مقامات پر بھی فیس ماسک کی چھوٹ دی ہے مثلاً ہیرڈریسر اور سیلونز وغیرہ میں ماسک لگانا ‏لازمی نہیں ہے۔

حال ہی میں و اے ای کے دارالحکومت ابوظہبی نے گرین لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کو قرنطینہ سے ‏‏استثنیٰ ویکسینیشن سے مشروط کیا ہے۔

گرین لسٹ کے وہ شہری جو امارات میں منظور شدہ ویکسینز کی دوخوراکیں حاصل کر چکے ہیں ‏انہیں داخلے ‏پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔