پاکستان اسٹیل کی تنخواہیں اور 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری

148

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے اور پاکستان اسٹیل ملازمین کو تنخواہیں دینے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی صدارت میں ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دےدی گئی۔ پروگرام بلوچستان،  خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں شروع کیا جائے گا جب کہ  سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائے گا۔

ای سی سی نے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کی منظوری دے دی۔ چینی کی درآمد 3 مراحل میں کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 11ارب کی منظوری بھی دی گئی۔ پاکستان اسٹیل ملازمین کو تنخواہیں 22-2021 کیلئے ادا کی جائیں گی۔

اجلاس میں وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹیئرر کانسٹیبلری سنٹر کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔