آمد ن سے زائد اثاثے: رانا ثنااللہ تفصیلات نہ دے

392

لاہور: آمد ن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ تفصیلات نہ دے سکے ۔

نیب ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما راناثنااللہ کے اثاثوں  کی مالیت 40 کروڑ روپے سے زائد ہے 19 کروڑروپے کے اثاثہ جات کی تفصیلات رانا ثنا اللہ نہ دے سکے۔

اثاثہ جات میں ڈی ایچ اے لاہور میں ایک کنال کے 3 پلاٹس شامل ہیں لاہور میں2 فارم ہاؤسز اور فیصل آباد میں متعدد دکانیں ہیں، مالیت ساڑھے 3 کروڑ روپے جب کہ نجی ہاؤسنگ اسکیم میں 5پلاٹس  کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ کے خلاف  ریفرنس  منظوری کے لیے  چیئرمین  نیب  کوبھجوا دیا گیا چیئرمین نیب کی منطوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔