نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز آج سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا

396

راولپنڈی: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز آج سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 6 ریجنل ٹیموں کے درمیان 33 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ میچز 12 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ 3 اکتوبر تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں 18 میچزکھیلے جائیں گے جبکہ 6 سے 12 اکتوبر تک فائنل سمیت 15 میچ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شیڈول ہیں۔

ریجنل ٹیموں میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے منتخب 15 اور 3 ریزور کھلاڑی شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سینٹرل پنجاب کی قیادت کریں گے۔

افتتاحی میچ سہ پہر 3 بجے بلوچستان اور نادرنز کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں شام ساڑھے 7 بجے خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب مدمقابل ہوں گے۔

شایقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ٹکٹ کے ہمراہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لانا لازمی ہے۔