برطانوی وزیراعظم پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کے معترف

276

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے دنیا کو پاکستان کی پیروی کرنی چاہیے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ درخت اگانے کے موضوع پر میں صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ ہم برطانیہ میں لاکھوں درخت لگانے جا رہے ہیں، میں ہر ایک کو اس کی دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی مثال کو مشعل راہ بنائیں۔

بورس جانسن نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں ٹین بلین درخت لگانے کا عہد کیا، میں سمجھتا ہوں کہ ترقی یافتہ دنیا کے لیے یہ بہت ضروری ہے، ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا اپنی ذمہ داری سمجھیں۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ماحول کی بہتری کے لیے برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کریں گے، پاکستان 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے، پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔