وزیراعظم کی سعودی عرب کے 91 ویں قومی دن پر مبارکباد

494

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے 91ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کو 91ویں قومی دن کے موقع پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کو مدبرانہ قیادت کے زیرسایہ ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔