بھارت کی22صحافیوں سمیت43افراد کے بیرون ملک سفر پر پابندی عاید

394

سری نگر (اے پی پی)بھارتی حکام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے جنگی جرائم سے بیرونی دنیا کو بے خبر رکھنے کے لیے کئی صحافیوں ، انسانی حقوق کے کارکنوں اور ماہرین تعلیم کے بیرون ملک سفر پر پابندی عاید کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 22 صحافیوں سمیت 43
افراد پر جموں و کشمیر اور بھارت سے باہر سفر کرنے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔ یہ صحافی ، انسانی حقوق کے کارکن اور ماہرین تعلیم کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے پر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ مختلف بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ پر لیا گیا ہے۔