فیصل آباد: سراج الحق کی اپیل پر کل شہر بھر میں مظاہرے ہونگے

187

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی جماعت اسلامی کے کارکن کل نماز جمعہ کے بعدمہنگائی ، بے روزگاری کے خلاف شہرکی مرکزی مساجد کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے۔ مختلف مقامات پر ہونے والے مظاہروں کی قیادت ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں اور دیگر رہنما کریں گے۔