کشمور گڈو شہر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ باربار فیڈر ٹرپنگ

203

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کشمور گڈو شہر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ باربار فیڈر ٹرپنگ کیخلاف شہریوں کی جانب سے تیسرے روز بھی احتجاجی ہڑتال۔ ہڑتال میں ایم پی اے حاجی عبدالرؤوف کھوسو اور سردار داؤد جان خان مزاری، علی جان خان مزاری شریک۔ ایم پی اے حاجی عبدالرؤف کھوسہ اور سردار داؤد جان مزاری نے اس موقع پر کہا کہ ہڑتال کرنا شہریوں کا حق ہے۔ شہریوں کے حقوق کے لیے اعلیٰ ایوانوں تک ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کے جائز مطالبات ہیں۔ گڈو سمیت سندھ بھر میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کر کے شہریوں کو ذہنی مریض بنایا جارہا ہے، شہری جہاں بھی احتجاج کریں گے ان کے ہم آواز بنیں گے اور سیپکو انتظامیہ سے مذاکرات کیے ہیں، آپ ہڑتال ختم کریں، سیپکو انتظامیہ نے اگر معاہدے پر عمل نہ کیا تو بھرپور احتجاج ہوگا۔