ٹھٹھہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے پریس کلب اراکین کو عشائیہ

354

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع ٹھٹھہ نے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ کی باڈی اور ممبران کو عشائیہ دیا اور سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے پیش کیے گئے، ایس ٹی پی کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر احمد نوناری، شاہنواز سیال، ایس ٹی پی ضلع ٹھٹھہ کے صدر جلال شاہ، جنرل سیکرٹری جمیل سموں، ناتھو بروہی، راجو قریشی، دیگر ممبران اور کارکنان نے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر محبوب بروہی، نائب صدر رمضان میمن، جنرل سیکرٹری محمد میمن، جوائنٹ سیکرٹری مرزا حسن بیگ، آفس سیکرٹری یوسف دایو، اطلاعات سیکرٹری امر لال، خزانچی دریانومل کوہستانی جبکہ ورکنگ کمیٹی کے ممبران حنیف جاکھرو، گل حسن جاکھرو، علی گوہر قنبرانی، اصغر آزاد بروہی، نظام بروہی، امداد بروہی، مرزا اکبر اور دیگر ممبران کو اجرک اور تحائف پیش کیے گئے۔