سکھر، موٹر سائیکل چور گروہ کا مرکزی ملزم دین محمد عمرانی گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

224

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کی اہم کارروائی، شہر سمیت دیگر علاقوں سے درجنوں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم دین محمد عمرانی گرفتار، قبضے سے موٹر سائیکل چوری کیلیے استعمال کیے جانے والے آلات برآمد، ایس ایچ او روہڑی ثناء اللہ کونھارو کی بہترین کارروائی، چور گروہ کے مرکزی ملزم دین محمد عمرانی کو پولیس نے گرفتار کرلیا، قبضے سے اسکرو پانے ہتھوڑا، کٹر سمیت دیگر آلات برآمد مقدمہ درج۔ گرفتار ملزم شہر سمیت مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے بتایا کہ پولیس نے روہڑی کے علاقے مچھر کالونی میں کارروائی کرکے بلوچستان کے علاقے بولان سے تعلق رکھنے والے ملزم دین محمد کو دھرلیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔