او پن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت170.10روپے ہو گئی

229

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر گر گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.40 روپے سے بڑھ کر168.65روپے اور قیمت فروخت 168.50روپے سے بڑھ کر 168.75 روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 169.60روپے سے بڑھ کر 169.70 روپے اور قیمت فروخت 170روپے سے بڑھ کر 170.10 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 199.50 روپے سے بڑھ کر 199.80 روپے ہو گئی۔