وزیراعظم دورے کے موقع پربے محل شاعری کرنے والے خالدامین کی تحقیقات

236

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے تاجکستان کاحالیہ دورہ کرنے والے وفد میں شامل تجارتی مندوبین نے بزنس فورم کے موقع پربے محل شاعری اورنصیحت کو بے وقوفی سے تعبیر کرتے ہوئے شاعری کرنے والے انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالدامین کی وفد میں شمولیت اور جان بوجھ کردانستہ غیرملکی فورم میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب تاجکستان کا دورہ کرنے والے وفد میں خالد امین کی شمولیت پر انگلیاں اٹھ گئی ہیں اور یہ دیکھا جارہا ہے کہ انہیں کس کی سفارش پر وفد میں شامل کیا گیا تھا۔ پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں پاکستانی تجارتی وفد میں شامل ایک رکن ،انڈس یونیورسٹی کے چانسلر اور ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر حیات مگوں کے ماموں خالدامین کی جانب سے موقع محل کو نظر انداز کرتے ہوئے کی جانے والی شاعری پر بزنس کمیونٹی کی جانب سے بھی شدید تنقید کی جارہی ہے۔