ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1لاکھ13ہزار250روپے ہوگئی

143

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں8ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1773 ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں250روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر1لاکھ 13 ہزار 250 روپے اور214روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت97ہزار94روپے پر جا پہنچی ۔