قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شایقین کی دلچسپی متاثر کن نہیں

272

راولپنڈی (سید وزیر علی قادری) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل شائقین کرکٹ پابندیاں قبول کرنے کو تیار نہیں۔ نمائندہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے شمس آباد، مری روڈ کے رہائشی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ستاروں کو ٹی وی اسکرین پر جگمگاتا ہوا دیکھ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹکٹ خریدو، پھر سیکورٹی کے نام پر لگے ناکے کو پار کرو اس کے بعد جگہ جگہ 3 کیلومیٹر پیدل چلنے کے دوران اسنیپ چیکنگ ایسی زلت سے بہتر ہے کہ گھر بیٹھ کر سکون سے میچ دیکھیں آصف حسین کاکہناتھاکہ سیکورٹی غیر ملکی ٹیم کے دوران سمجھ میں آتی ہے لیکن اپنے ہی ملک کے کھلاڑیوں کی حفاظت بے شک ضروری ہے مگر شائقین کرکٹ کو ازیت میں مبتلا کرنا بہت غیر مناسب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پھر بھی وہ اسٹیڈیم میچ دیکھنے جائیں گے۔ چکلالہ اسکیم 3 کے رہائشی سلاوٹ نانجی کا کہنا تھا کہ میں لالہ موسیٰ سے نیوزی لینڈ کا میچ دیکھنے اپنے کزن کے ہاں رہنے آیا تھا مجھے افسوس ہے کہ مہمان ٹیم نے ہمیں مایوس کیا۔ اب میں بابر اعظم کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں ۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ویکسین بھی میں نے ڈیڑھ ماہ پہلے اسی لیے لگوالی تھی۔ واضح رہے کہ صرف 25 فیصد شایقین اسٹیڈیم میںبیٹھ کر قومی کرکٹ ٹورنامنٹ دیکھ سکیں گے۔