سعودی گالف نے اپنی نوعیت کی پہلی ایپ جاری کر دی

151

ریاض(جسارت نیوز)سعودی گالف نے اپنی نوعیت کی پہلی ایپلیکیشن لانچ کردی ہے جس کے ذریعہ سعودی شہریوں کو اس کھیل کی طرف راغب کیا جائے گا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گالف کے سربراہ ماجد السرور نے میڈیا کو بتایا کہ گالف سعودیہ نے گالف ایپ کے اجرا کے علاوہ ویب سائٹ بھی لانچ کردی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعہ گالف کا تعارف اور ملک میں موجود گالف کورٹ کے علاوہ گالف کلب کی ممبر شب بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔