اسپینش لالیگا میں میڈرڈ، ریو ویلیکانو اور سیلٹا ویگو نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

217

میڈرڈ(جسارت نیوز)اسپینش لالیگا میں اٹلیٹیکو میڈرڈ نے گیٹافے، ریو ویلیکانو نے ایتھلیٹک بلبائو اور سیلٹا ویگو نے لیونٹے کو شکست دے دی۔ کولیسیم الفانسو پیریز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اٹلیٹیکو میڈرڈ نے گیٹافے کو ایک کے مقابلے میں2 گول سے شکست دی۔، فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول لوئس سواریز نے کیے۔سان ممیزا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ریو ویلیکانو نے ایتھلیٹک بلبائو کو 1-2 سے شکست دی جبکہ سیلٹا ویگو نے لیونٹے کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔