اینڈی مرے موزل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں داخل

136

پیرس(جسارت نیوز)انگلینڈ کے نامور ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے فرانس میں شروع ہونے والے اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں برطانوی سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے دلچسپ مقابلے کے بعد فرانسیسی یوگو ہمبرٹ کو 6-4، 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ دوسرے رائونڈ میں 34 سالہ اینڈی مرے کا مقابلہ کینیڈین حریف کھلاڑی واسک پوسپیسل سے ہوگا۔ وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والے اینڈی مرے 2007 کے فائنل میں ٹومی روبریڈو سے ہارنے کے بعد فرانسیسی شہر میٹز میں پہلی بار کھیل رہے ہیں۔