پاکستان اور تر کی دوطرفہ تجارت 1 ارب ڈالر سے بڑھ گئی

178

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے برادر اسلامی ممالک پاکستان اور ترکی کے ما بین سڑک کے ذریعے دو طرفہ تجا رت کے آغاز کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک اعلیٰ سطح تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان سے استنبول- تہران-اسلام آباد (ITI) راہداری کے ذریعے اکتو بر کے پہلے ہفتے میں روڈ ٹر انسپورٹ کے ذریعے ترکی سامان پہنچانے کا افتتا ح کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ دو طرفہ تجارت میں روڈ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیا بی ایک بڑی رکاوٹ تھی اور اب قیمتی وقت اور سرمائے کی بچت کی جا سکے گی۔اس ہائی پروفائل ایونٹ کا اہتمام پاکستان ترکی جوائنٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری فورم نے کیا تھا اور یہ اس کا چوتھا اجلاس تھا۔ اجلاس میں دونوں اطراف کے اعلیٰ ترین سفارت کاروں نے شرکت کی۔