آئی ایم سی نے مسلسل پانچویں بار سالانہ انوائرمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ2021 جیت لیا

305

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی ) نے 18ویں سالانہ انوائرمنٹ کانفرنس اینڈ ایکسیلینس ایوارڈز 2021 میں انوائرمنٹ ایکسیلینس ایوارڈ برائے 2021 جیت لیا۔ ایوارڈ تقریب کا انعقاد نیشنل فورم برائے ماحول او صحت ( این ایف ای ایچ) نے کراچی میں کیا۔ سندھ کے وزیر بلدیات سیدناصر حسین شاہ نے اسد عبداللہ ، ہیڈ سی ایس آر اور میڈیا مینجمنٹ آئی ایم سی کو ایوارڈ دیا۔آئی ایم نے مسلسل پانچویں سال یہ ایوارڈ جیتا ہے جبکہ2004سے یہ گیارہواں ایوارڈ ہے ۔ این ایف ای ایچ کی طرف سے آئی ایم سی کی کاربن سے پاک ماحول کے لیے کردار اور کوششوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔