سلیکٹڈ نے اپنے ساتھ سلیکٹرز کو بھی برباد کردیا ہے،نواز شریف

116

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سلیکٹرز کو اگر کوئی سلیکٹڈ لانا ہی تھا تو کوئی کام کا اچھا بندہ لے آتے، اس سلیکٹڈ نے تو خود کو بھی برباد کیا اور لانے والوں کو بھی برباد کردیا ہے، سلیکٹرز بھی سوچ رہے ہوں گے ہماری بڑی غلط چوائس تھی، کم ازکم ایسا بندہ لاتے جو قلابازیاں نہ کھاتا، یہ تو پاؤں پکڑ کر ترلے کر رہا ہے۔انہوں نے ویڈیو لنک پر سرگودھا ڈویژن کے پارٹی کارکنان کے اجلاس سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو حاضر جان کر عہد کریں کہ کوئی بھی اگر آپ کو وفاداری اور پارٹی تبدیل کرنے پر دباؤ ڈالے تو آپ کے قدموں میں لرزش نہیں آنی چاہیے ، اگر آپ مضبوط رہے تو کوئی بھی آپ کو شکست نہیں دے گا،حق سچ کا ساتھ دینے والوں کے سامنے باطل قوتوں کو جھکنا پڑے گا۔نوازشریف نے کہا کہ تحریک انصاف نے بدتمیزی کا کلچر متعارف کرایا، ان کے پاس بدتمیزی کے علاوہ بات کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے، ان کے ٹی وی شوز دیکھیں بیانات پڑھ لیں، فواد چودھری جیسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جو دس دس جگہوں سے وفاداریاں بدل کر پی ٹی آئی میں آئے ہیں، پاکستان کی عوام بڑی سادہ عوام ہے، یہ دھوکے اور فراڈیوں کے فراڈ میں آجاتی ہے، قوم کو بھی سوچنا چاہیے کہ جس تبدیلی کیلیے ووٹ دیا تھا وہ تبدیلی آئی؟۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹروں کو اگر کوئی سلیکٹڈ لانا ہی تھا تو کوئی اچھا کام کا بندہ لے آتے جو اس طرح کا تو نہ نکلتا جس طرح یہ ثابت ہوا ہے، اس نے تو اپنے آپ کو بھی برباد کیا اور سلیکٹروں کو بھی برباد کردیا ہے، سلیکٹرز آج سوچ رہے ہوں گے ہماری بڑی غلط چوائس تھی۔ کم ازکم کوئی کام کو تو بندہ لے آتے جو قلابازی تو نہ کھاتا، یوٹرن نہ لیتا، جو کہا تھا وہ تھوک کر نہ چاٹتا،غلامیاں ، ترلے پاؤں پکڑ رہا ہے۔