نیویارک: تُرک وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب بلنکن سے ملاقات

211
نیویارک: تُرک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور امریکی ہمن منصب انتھونی بلنکن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وفود بھی شریک ہیں

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک وزیر خارجہ نے نیویارک میں امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی شریک ہوئے۔ بات چیت کے دوران تُرک خارجہ مولود چاوش اولو نے امریکی ہم منصب کے ساتھ افغانستان کے معاملے میں قریبی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اولو نے کہا کہ ہمیں افغانستان کے معاملے میں مل کر کام کرنے پر عمل پیرا رہنا ہو گا اور دیگر معاملات میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مولود چاوش اولو اور بلنکن نے اس ملاقات سے پیشتر ایک بیان جاری کیاگیا،جس میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا عزم کیا گیا۔