شاہ سلمان کاقومی دن پر نیک خواہشات کااظہار

207
ابوظبی: سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر برج خلیفہ پر سعودی پرچم آویزاں ہے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قومی دن کے موقع پر ملک وقوم کی خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔ شاہ سلمان نے سعودی وزارتی کونسل کے ورچوئل اجلاس کے موقع پراپنے ان جذبات کا اظہار کیا ادھر ہمسایہ ملک متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پرشاہ سلمان کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ دونوں ممالک ایک ہیں ۔