غزہ: اسرائیلی بمباری سے تباہ برج جوہرہ کا ایک حصہ گرانے کا فیصلہ

355
غزہ: اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں متاثر ہونے والے برج جوہرہ کا نچلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے عملے اور مشینری کی مدد سے فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی میزائل حملے میں تباہ ہونے والی کثیر منزلہ عمارت برج جوہرہ کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ۔ اسرائیل نے برج جوہرہ کو مئی کے وسط میں بمباری کرکے اسے ملبے میں تبدیل کردیا تھا۔ عمارت کا ایک حصہ اب بھی کھڑا ہے ،تاہم انجینئروں نے اسے گرانے کا مشورہ دیا ہے۔