سارک کا25ستمبر کو نیویارک میں ہونے والا مجوزہ اجلاس منسوخ

194

نیویارک(اے پی پی)پاکستان کے اعتراضات اور سری لنکا کی طرف سے ان اعتراضات کی حمایت کے بعد سارک کا 25 ستمبر کو نیویارک میں ہونے والا مجوزہ اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے۔پاکستان نے اعتراض اٹھایا تھا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں مظالم و بربریت کے تسلسل کے ساتھ جاری ہونے اور افغانستان کی قانونی نمائندگی سے متعلق سوال اٹھنے کے باعث25ستمبر کو نیویارک میں ہونے والے سائوتھ ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کوآپریشن (سارک )ممالک کا مجوزہ اجلاس غیر موزوں ہوگا جس پر بھارت کی طرف سے انعقاد پر اصرار کے باوجود اس اجلاس کو منسوخ کر دیا گیاہے ۔ سارک ممالک میں افغانستان، بنگلا دیش، بھوٹان، بھارت ، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں۔